رانا ثناء اللہ غنڈوں جیسی باتیں کرتے ہیں، فواد کا عمران کو مرچی وارڈ میں رکھنے کی بات پر ردعمل

0
257

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ غنڈوں جیسی باتیں کرتے ہیں۔وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مچھ جیل کے مرچی وارڈ میں رکھنے کے بیان سے متعلق فواد چوہدری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ رانا ثنا ء اللہ غنڈوں جیسی باتیں کرتے ہیں۔ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ پاکستان کے بجائے غنڈوں کی طرح باتیں کرتے ہیں، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا اور سات ایٹمی ممالک میں شامل ملک ہے اور اس ملک کا وفاقی وزیر داخلہ لگتا ہے کسی جوکر کو بنادیا گیا ہے جسے بات کرنے کا نہیں پتا۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی رانا ثناء اللہ کو ایسی باتیں کرنے پر بہت مار پڑچکی ہے تاہم لوگ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں، میرا خیال ہے کہ رانا ثنا ء اللہ بوڑھے ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے کچھ سیکھا نہیں ہے اللہ انہیں ہدایت دے۔