تعیناتی کے مسئلے میں نواز اور شہباز ایک پیج پر نہیں،شیخ رشیداحمد

0
226

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تعیناتی کے مسئلے میں نوازشریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے لیکن وہ سب کو شکست دے گا۔انہوں نے کہا کہ تعیناتی کے مسئلے میں نوازشریف اور شہباز شریف ایک پیج پر نہیں، اب پی ڈی ایم کا بوجھ کوئی نہیں اٹھاسکتا، بھکاریوں کوکوئی خیرات نہیں دیرہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں، غیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ حکومت روسی سینیٹر کے یوکرین کی امداد کے الزام کا جواب دے۔