حکومت نے پاسپورٹ کی فیس آن لائن ادا کرنے کیلئے ایپ متعارف کرا دی

0
300

اسلام آباد (این این آئی)ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (ڈی جی آئی پی) نے پاسپورٹ کی فیس کی ادائیگی کیلئے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔وفاقی حکومت کی جانب سے ‘پاسپورٹ فی آسان’ اقدام کے تحت متعارف کرائی گئی ایپ کے ذریعے لاکھوں افراد بینک کے باہر لائنوں میں لگے بغیر آن لائن فیس ادا کر سکیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کیلئے آن لائن سروس کا افتتاح کیا اور انہوں نے اس اقدام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک پیغام جاری کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹیجک ریفارمز کمیٹی کے سربراہ سلمان صوفی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ متعلقہ سروس کو عوام کے لیے فعال کر دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری ڈی جی آئی پی کے ویب پورٹل پر جا کر پے ماسٹر کے ذریعے پاسپورٹ کی آن لائن فیس ادا کر سکتے ہیں۔