نیتن یاہو کی متوقع کامیابی پر فلسطین کا اظہارِ تشویش

0
386

تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی انتخابات میں سابق وزیراعظم نیتن یاہو اور دائیں بازو اتحاد کی متوقع کامیابی پر فلسطینی حکام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔فلسطینی تنظیم حماس نے سابق وزیراعظم نیتن یاہو اور دائیں بازو اتحاد کی متوقع کامیابی پر کشیدگی بڑھنیکاخدشہ ظاہر کر دیا۔حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں دائیں بازو اتحادی حکومت کا مطلب فلسطینیوں کو مزید صیہونی دہشت گردی کا سامنا ہوگا۔دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین طالب کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی اقتدار میں دوبارہ واپسی امریکا کیلئے نیا چیلنج ہوگی جو امریکا میں ڈیموکریٹس کی حکومت کمزور کردے گی۔واضح رہے کہ اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد منگل کو عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا ہے۔