ایڈیلیڈ ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں کنڈیشن دیکھ کر منصوبہ بنائیں گے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کو بہترین اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچز کی بہترین اننگز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سادہ منصوبہ بنایا تھا، کوئی خاص حکمت عملی نہیں بنائی تھی۔جیت بہت اہم تھی، جیت جیت ہوتی ہے۔ اسٹار آل رائونڈر نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں، ٹی ٹونٹی میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔انہوں نے افتخار کے ساتھ اپنی پارٹنرشپ سے قبل محمد نواز اور افتخار احمد کی پاٹنرشپ کو اہم قرار دے دیا۔ شاداب خان نے آئندہ میچ کی حکمت عملی سے متعلق کہا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں کنڈیشن دیکھ کر منصوبہ بنائیں گے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...