لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز صاحبان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی ۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ججز جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد ،جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس عابد حسین چٹھہ ،جسٹس انوار حسین ،جسٹس علی ضیا باجوہ ،جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران سے حلف لیا ۔ حلف برداری تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد ،جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت دیگر ججز ،وفاقی و صوبائی لا افسران اور وکلاء رہنما شریک ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مقبول خبریں
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...
یہ ممکن نہیں پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ پورا سال انتخابات ہوتے رہیں، ملک میں...
روس میں ایرانی ڈرونز بنانے کیلئے فیکٹری تعمیر کرنے کی تیاری
ماسکو (این این آئی)روس بڑے پیمانے پر ایرانی ڈیزائن کے ڈرونز تیار کرنے کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کرے گا۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے...