ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اظہار محبت بھی کردیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر لکھا کہ آج آپ کی سالگرہ کے موقع پر اس پوسٹ کے لیے میں آپ کی بہترین تصاویر کا انتخاب کروں گی۔انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے لیے لکھا کہ ہر حال، ہر طرح اور ہر طریقے سے میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ ویرات کوہلی کی کچھ مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ میں ویرات کوہلی کی بیٹی کے ہمراہ بھی تصویر شیئر کی۔اہلیہ کی پوسٹ اور اظہار محبت کا بھارتی بیٹر نے فورا ہی جواب دینا ضروری سمجھا اور انہوں نے کچھ ہی لمحوں میں انسٹاگرام پر ہی انوشکا شرما کو جواب دیا۔ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کی پوسٹ پر اپنے جواب میں ہنسنے اور محبت کا ایموجی استعمال کیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...