اسلام آباد (این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بچوں کی حالت زار کو فراموش نہیں کیا جانا چاہئے، عالمی برادری کو مقبوضہ جموں کشمیر میں مظلوم بچوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے، بھارت اپنی غیر قانونی اور غیر انسانی پالیسیوں اور طرز عمل کو فوری طور پر بند کرے،پاکستان بچوں کی مزدوری، جبری شادیوں اوربچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے۔ جمعہ کو بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پریشانی ، بھوک ، خوف اور ظلم سے پاک ایک محفوظ ، جوابدہ اور دوستانہ ماحول میں ہر بچے کے بڑھنے ، سیکھنے ، کھیلنے اور پھلنے پھولنے کے حق کی تصدیق کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا پابند ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے بچوں کے استحصال اور جنس ، مذہب اور نسل کی بنیاد پر ان کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے متعدد ادارہ جاتی اور قانونی اقدامات اٹھائے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بچوں کی مزدوری، جبری شادیوں اوربچوں کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...