آرمی چیف کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
481

اسلام آباد (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب انتقال کر گئے ۔