شرم الشیخ(این این آئی)مصر میں موسمیاتی تبدیلیوں کی عالمی کانفرنس پاکستان میں سیلاب اور متاثرین کی مدد کے لئے کاوشوں پر وزیراعظم شہباز شریف مرکز نگاہ بن گئے ،عالمی رہنماؤں نے وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجودگی کو غیرمعمولی جذبہ قرار دیا ،خوزیراعظم شہباز شریف نے کاپ 27 سربراہی کانفرنس کے موقع پر شرم الشیخ انٹرنیشنل کانگریس سینٹر میں اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں ۔ وزیراعظم سے عراق کے صدر عبداللطیف راشد، تاجکستان کے صدر امام علی رحمن، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے الگ الگ ملاقات کی ۔وزیراعظم شہباز شریف سے لبنان کے وزیراعظم نجیب میکاتی نے بھی ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے انڈونیشیا کے صدر سے گفتگو میں کہاکہ خورنی تیل کے جہازوں کی فوری ترسیل پر آپ کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان ہمارا بھائی ہے، ہر ممکن مدد پر خوشی ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا وزیراعظم شہباز شریف صدر امام علی رحمن نے کہاکہ تاجکستان کے صدر رواں سال دسمبر میں پاکستان آئیں گے۔ ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیرملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ زیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔رہنماؤں نے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔