اسلام آباد /کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر سید امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبے پر تقریبا 42 ارب روپے لاگت آئے گی، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ امین الحق نے کہاکہ 35 ارب روپے کوریا کا ایگزم بینک اور 7 ارب روپے پی ایس ڈی پی سے آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 11 منزلہ عمارت میں 8 بالائی اور 3 زیریں منازل تعمیر ہوں گی، عمارت میں ملکی و بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیوں کے دفاتر، 20 ہزار آسامیاں پیدا ہوں گی۔ سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی پارک کراچی کو ڈیجیٹل گیٹ وے بنانے اور ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گا۔کراچی ایئرپورٹ کے نزدیک سائٹ پر منعقدہ تقریب میں غیر ملکی قونصل جنرلز ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...