اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سانحہ وزیرآباد میں سینئر صحافیوں حامد میر، مرتضیٰ سولنگی اور وقار ستی کو عمران خان کی جانب سے ملوث کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کرو فساد فتنہ اور انتشار نہ پھیلائیں ،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت پہ رہ کر صحافیوں پہ حملے ، اور اب صحافیوں پہ مقدمے ،سیاست کریں صحافیوں کی جان خطرے میں نہ ڈالیں ،لاشوں پہ سیاست ؟ صحافت پہ سیاست ،سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی جنگ لڑنی ہی نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کے ساتھ سیاسی مخالفت کریں ملک دشمنی تو نہ کریں ،جو آپ کے خلاف بات کرے وہ آپ کا دشمن ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے تینوں صحافیوں کا نام لے کر ان کی زندگی خطرے میں ڈالی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پورا پاکستان فارن فنڈڈ فتنہ کے جھوٹ، بہتان اور فساد کا شکار ہے،اقتدار میں آنے کے لئے پورے ملک کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو آگ لگا کر ، خون بحا کر لاشیں گِرا کر کیا کرنا چاہتے ہیں ، صحافی سوال پوچھیں تو دشمن ؟۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے ، الیکشن کمیشن اور عدالت سوال پوچھے تو دشمن ؟ ،فارن فنڈڈ فتنہ آج تک اپنے خلاف کسی قانونی کیس میں پیش نہیں ہوئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...