ریڈ زون میں کسی احتجاج کے داخلے کی اجازت نہیں، اسلا م آباد پولیس

0
242

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی احتجاج کے داخلے کی اجازت نہیں۔اپنے بیان میں انہںنے کہاکہ نہ ہی مظاہرے میں شرکت کے لیے باہر سے آنے والے کسی شخص کو ریڈ زون داخلے کی اجازت دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ احتجاج شہریوں کا حق ہے لیکن سڑکیں بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پرتشدد سرگرمیاں کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اسلام آباد میں قیام امن اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ترجمان نے کہاکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔