اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر مسترد کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پہلے موقع سے گرفتار ملزم کے 2 مختلف ویڈیو بیانات جاری کروا کر کسی نے قاتلانہ حملہ کو کور کرنے کے لیے مذہبی رنگ دینے کی کوشش کی اور اب پولیس کی مدعیت میں اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ،سارا نظام ایکسپوز ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 154 ضابطہ فوجداری کو نظر انداز کر کے مدعی سے اپنی درخواست کے مطابق ایف آئی آر کا حق بھی چھین لیا گیا ہے،5 دن بعد ایف آئی آر درج کی وہ بھی پولیس کی مدعیت میں اور نامزد لوگوں کے نام ہی شامل نہیں۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ مدعی پولیس کو بنا دیا اور جن افراد کا نام عمران خان نے لیا وہ تینوں ہی ایف آئی آر سے غائب ہیں، اس فرمائشی ایف آئی آر کا نام تبدیل کر کے این آر او رکھ دینا چاہیے۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...