اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز (کل) جمعرات سے وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔
مقبول خبریں
سید یوسف رضا گیلانی کا دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو...
اسلام آباد(این این آئی)قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دیوالی کے موقع پر پاکستان کی ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات...
وزیراعظم کا جامِ شہادت نوش کرنے والیپاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے...
صدر کا بنوں میں خوارج دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنیوالے...
اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک...
محسن نقوی کا8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں کامیاب آپریشن میں 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے...
اس حکومت کو کوئی ساکھ نہیں ، یہ زیادہ دیر نہیں چل سکتی: اسد...
پشاور(این این آئی) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔نجی ٹی...