اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی عالمی سطح پر شاندار پذیرائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی فلمسازوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی مدد کر رہی ہے۔مریم اورنگزیب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پردی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شاندار کامیابی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور بیرون ملک دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بے مثال کامیابی پر خوش ہوں۔انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کی فلم سازی کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے لکھا کہ حکومت پاکستانی فلمسازوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ان کی مدد کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے ہر فرد کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979 کی نامور کلاسک پنجابی فلم مولا جٹ کا نیا ورژن ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...