اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایک ہفتے میں شروع ہوجائیگا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا ان کی وفاداری اپنے ادارے کے ساتھ ہوتی ہے،نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم ہاس نام بھجوانے کیلئے خط لکھتا ہے اور وزارت دفاع اس کے جواب میں ڈوزیئر بھیجتی ہے، ناموں کی تعداد سے فرق نہیں پڑیا۔انہوںنے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے وقت وزیراعظم نے فیصلہ آخری2 دن میں کیاتھا جبکہ جنرل راحیل شریف کے وقت بھی 2 دن پہلے تک صورتحال فلوڈ تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے، آرمی چیف کی تعیناتی ہی عمران خان کا سار اسیاپا ہے، عمران خان کا کوئی اصول اور روایت نہیں۔تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق انہوںنے کہاکہ 40،50 افراد پنجاب اور کے پی پولیس کیساتھ سڑک بلاک کرکے بیٹھے ہیں، ایک شخص ملک کے سسٹم کو تباہ کرنے کے چکر میں ہے تاہم گور نرراج نہیں لگنا چاہیے،29 نومبر تک صبر کرنا چاہیے۔وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان 9 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کررہا ہے، وفاق میں بھی 4 سال حکومت کی، کوئی ایک وعدہ پورا کیا؟ عمران خان ہماریساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بند ہوا تھا 4دن تک جیل میں روتا رہا تھا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...