راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل رائونڈ ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہل اور غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، غیر ملکی دوروں پر جتنا خرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی آرنہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے، قوم سڑکوں پر ہوگی، یہ لندن میں نیوایئر منا رہے ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، مولانا فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...