عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
368

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔لیگی ایم این اے علی گوہر بلوچ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے،درخواست میں توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی بنیاد پر نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔