چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ

0
317

لاہور( این این آئی) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 64، راولپنڈی سے 24، گوجرانولہ سے 13 ،شیخوپورہ سے 8، ننکانہ صاحب سے 3، جبکہ چکوال، سرگودھا اور ملتان سے 2،2ک،قصور، اٹک، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان اور میانوالی سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا ۔رواں سال دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 16,769 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔