لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان نے تمام جمہوری قوتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید کے ہمراہ غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال پر چیئرمین عمران خان اور پارٹی پالیسی بہت واضح اور غیر مبہم ہے۔ملزمان نامزد کرنا مدعی کا حق ، کوئی بھی بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرسکتا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری عوامی قوت اور حمایت کے ساتھ دوبارہ مارچ کا آغاز کر دیا ہے ۔لانگ مارچ کی سکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور وزیر اعلی پرویز الٰہی ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔اہداف ہر صورت میں حاصل کیے جائیں گے، چاہے مصیبتوں کے پہاڑ راستے میں کیوں نہ ہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...