میلبرن ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میلبرن فائنل میں پاکستان کی بہترین فاسٹ بولنگ اور انگلینڈ کی بیٹنگ کا مقابلہ ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا خواب دیکھ رہے تھے۔مگر انگلینڈ ٹورنامنٹ سے پہلے فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 4 بہترین فاسٹ بولرز اور کل ملا کر 7 بولنگ آپشن ہیں۔پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ شاداب خان کے رن آئوٹ نے سیمی فائنل ٹرن کر دیا تھا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی کتاب میں بابر اعظم دبائو کا شکار تھے لیکن اس نے سیمی فائنل میں وہ کیا جو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔میتھیو ہیڈن نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان کی کیمسٹری زبردست ہے، رمیز راجہ نے کھلاڑیوں سے ملاقات میں 1992ء ورلڈ کپ کی یادیں شیئر کیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی مہم ایک جذباتی مہم ہے، ٹیم پر تنقید ہوئی جو برداشت کی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...