نئی دہلی ( این این آئی) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کو آرام دیدیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو بھی آرام دے دیا گیا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں وی وی ایس لکشمن بھارتی ٹیم کے قائم مقام کوچ ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق این سی اے کا کوچنگ اسٹاف دورہ نیوزی لینڈ میں ذمہ داریاں نبھائے گا۔نیوزی لینڈ میں ہاردیک پانڈیا ٹی ٹونٹی جبکہ شیکھر دھون ون ڈے سیریز میں کپتانی کریں گے۔روہت شرما، ویرات کوہلی، کے ایک راہول اور روی چندرن ایشون پہلے ہی بھارتی اسکواڈز میں شامل نہیں تھے۔واضح رہے کہ بھارت نے 18 نومبر سے ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 وائٹ بال سیریز کے میچز کا آغاز کرنا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...