لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما ووفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیرآباد میں اپنے آپ پر خود حملہ کرانے کا ڈرامہ رچایا،فلاپ لانگ مارچ کی وجہ سے فیس سیونگ کے لئے ڈرامہ رچایا گیا ،جس ریسکیو اہلکار نے عمران خان کو ابتدائی طبی امداد دی اسے معطل کیا جا رہا ہے ، اس اہلکار کا کہنا تھا عمران خان کومعمولی چوٹ آئی، نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے نوازشریف کی واپسی پرتحریک انصاف نظرنہیں آئے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے ،دن بدن عمران خان قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے ،عمران خان کاجھوٹ بے نقاب ہوچکا،عو ام نے اسے مسترد کر دیا، عمران خان صوبائی حکومتوں کے وسائل کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زمان پارک لاہور میں خیبر پختوانخواہ اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے ،نوازشریف کی واپسی پرتحریک انصاف نظرنہیں آئے گی۔راناتنویرحسین نے کہا کہ وزیرآباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیرآبادمیں نوجوان معظم عمران خان کے گارڈکی فائرنگ کانشانہ بنا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...