پاکستان میںطاقتور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا اس سے ڈیل کی جاتی ہے’اسلم اقبال

0
261

لاہور( این این آئی) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ایک وہ ہے جسے پاکستان آنے کا کہیں تو کہتا ہے اندر ہو جائوں گا،پاکستان واپسی کے نام پر کہتا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے اور ایک کپتان ہے جسے کہیں کے اندر بیٹھیں تو کہتا ہے یہ تمہارے ایمان کی کمزوری ہے،جس کا یقین ہے کہ جو رات قبر میں ہے اسے کوئی آگے پیچھے نہیں کر سکتا۔ اپنے بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لاتا ہے جس سے اس کو فائدہ ملے۔ملک کا سابق وزیراعظم ایف آئی آر نہیں کروا سکتا کیونکہ طاقتور سامنے کھڑا ہے۔ یہاں طاقتور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا اس سے ڈیل کی جاتی ہے۔ ان کا اقتدار میں آنے کا مقصد صرف کرپشن کیسز ختم کروانا تھا۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ انہوں نے آتے ہی اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کروائے لیکن ملک کی تباہی پھیر دی،یہ لوگ چوری کا پیسہ بچانے کے لیے اداروں کو کنٹرول کرتے ہیں، سارے چور مل کر ملک کا انتہائی اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں،ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر جانے والا اس ملک کے مستقبل کے فیصلے کر رہا ہے،پاکستان کا وزیراعظم دوسرے ممالک سے بھیک مانگتا ہے،ملک میں انصاف کا نظام لانا ناگزیر ہے۔