لاہور ( این این آئی) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ورلڈ چمپئن انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کو ٹیم آف ٹورنامنٹ کا بھی لیڈر چنا گیا جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی بھی ڈریم ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوئے ۔ورلڈ چمپئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز کا نام بھی اس ٹیم میں شامل ہے۔اسکے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادوو کا بھی انتخاب کیا گیا ۔ زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقہ کے اینرخ نورکیا کو بھی ٹیم آف ٹورنامنٹ کا حصہ بننے کا اعزاز ملا ہے۔بھارت کے ہاردک پانڈیا کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...