واشنگٹن(این این آئی)کانگریس کی ہاوس سپیکر نینسی پیلوسی نے وسط مدتی انتخاب کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ کانگریس کو چھوڑ کر جانے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات کہی ۔ وہ ڈیمو کریٹ ہیں اور اپنی جماعت کی طرف سے سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بطور ممبر کانگریس کا حصہ رہیں گی۔ ان کا یہ انٹرویو ان حالات میں سامنے آیا جب ایوان نمائندگان میں یہ دوڑ جاری ہے کہ 435 نشستوں کے حامل اس ایوان کو کون کنٹرول کرے گا۔تاہم ابھی کئی روز تک یہ بھاگ دوڑ جاری رہے گی کہ چیزیں کلئیر ہونے تک ابھی کئی روز لگ جائیں گے۔ابھی تک مختلف امریکی ریاستوں سے نتائج کی آمد جاری ہے۔ زیادہ لبرل مانی جانے والی ریاست کیلیفورنیا انہی ریاستوں میں شامل ہے۔واضح رہے 435 کے ایوان کی دو سو نشستیں اب تک ری پبلکن پارٹی کے ہاتھ لگی ہیں۔ جبکہ اکثریت ثابت کرنے کے لیے 218 نشستوں کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...