لاہور(این این آئی) فلم ‘جوائے لینڈ’ کیخلاف شکایات پر غور کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی،فلم 18 نومبر کو سیمنا گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی لیکن وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس فلم کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے فلم ‘جوائے لینڈ’ کے خلاف شکایات پر غور کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر قانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزراء شامل ہیں۔مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ‘جوائے لینڈ’ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آگئی تھی، جس کے باعث 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی نمائش کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...