اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان خان اینف از اینف ، فارن فنڈنگ ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گھڑی عمران خان نے 2 کڑوڑ کی خریدی ، عمران خان نے ہینڈلرز کے ذرئیے 28 کڑوڑ کی بیچی ، پیسے منی لانڈر ہو کر پاکستان آئے اور پیسے ڈکلئیر نہیں کئے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ، دوبئی، مریخ یاپھر چاند جہاں کہیں بھی مقدمہ کریں ، رسیدیں تو وہاں بھی دینا پڑیں گی۔ انہوںنے کہاکہ بڑکیں نا ماریں سوال یہ ہے ، گھڑی دو کڑوڑ کی لی؟ 28 کڑوڑ کی بیچی؟ پیسے پاکستان فرح گوگی لائیں ؟ یسے ڈکلئیر نہیں کئے ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اعلان نہ کریں ، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں،عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 2 کروڑ میں گھڑی لے کر 28کروڑ میں بیچ دی، اسے ڈکلئیر نہیں کیا؟ اس میں شاہ زیب ، جیو اور میر ابراہیم کا کیا قصور؟ ۔ وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عمران خان صاحب بتائیں کہ گھڑی کے پیسے پاکستان کون لایا اور کیسے ؟ ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان آپ کے ہینڈلرز فرح گوگی اور شہزاد اکبر پکڑے گئے ہیں،دوسروں پہ جھوٹے الزمات ؟ رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو بے بنیادالزام، ؟۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹے الزامات پہ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھو ؟ خود پر”جرم ”ثابت ہو تو ‘بیسلیس’کی گردان ؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کے کسی نوٹس کا جواب نہیں دیا اور کسی تفتیش میں شامل نہیں ہوئے؟۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...