با لی (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے انڈونیشیا کے صدر جو کو ودودو سے بات چیت کی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق فریقین نے چین انڈونیشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر اہم اتفاق رائے حاصل کیا اور اگلے سال چینـانڈونیشیا ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ کی موقع پر اعلی معیار کے تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔دونوں ممالک کا مزید طاقتور ،سبز اور صحت مند عالمی ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دینے پر اتفاقِ رائے ہوا۔جوکو ودودو نے باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی امید ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا آسیانـ چین دوستانہ تعاون کے تعلقات کی ترقی کو مثبت طور پر فروغ دے گا۔دونوں صدور نے ویڈیو کے ذریعے چین اور انڈونیشیا کی مشترکہ تعمیر کردہ جکارتہ بانڈونگ تیز رفتار ریلوے کے آزمائشی آپریشن کا کا مشاہدہ کیا۔جکارتہـبانڈونگ تیز رفتارریلوے انڈونیشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی پہلی تیز رفتارریلوے ہے، جس کے فعال ہونے پر جکارتہ اور بنڈونگ کے درمیان سفر کا دورانیہ 3 گھنٹے سے کم ہو کر 40 منٹ رہ جائے گا۔یہ منصوبہ چین اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت کی ذاتی کوششوں سے جاری ہے۔چین اور انڈونیشیا کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے ایک تاریخی منصوبے کے طور پر، جکارتہـبانڈونگ تیز رفتار ریلوے چین اور انڈونیشیا کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کا عکاس ہے۔دونوں صدور نے ہمہ گیر اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے عملی منصوبے،دی بیلٹ اینڈ روڈکی مشترکہ تعمیر سے متعلق تعاون کے منصوبے،ڈیجیٹل معیشت،پیشہ ورانہ تعلیم اور جڑی بوٹیوں سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ چین اور انڈونیشیا کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...