با لی (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے بالی میں اطالوی وزیر اعظم جیار جیا میلونی سے ملاقات کی ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور اٹلی قدیم تہذیبیں ہیں اور جامع اسٹریٹجک شراکت دار بھی جن کے وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی بنیاد مضبوط ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی دوستی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئیبنیادی مفادات اور خدشات کو سمجھ کر ایک دوسرے کی حمایت کرنا چاہیے اور اتفاق رائے کو وسعت دے کر مختلف سماجی نظاموں کے حامل ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال قائم کرنا چاہیے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اٹلی کے ساتھ G20 سمیت کثیر جہتی پلیٹ فارمز پر رابطے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، اتحاد اور تعاون کو مستحکم کرنے، حقیقی کثیرالجہتی کو فروغ دینے اور عالمی معیشت سمیت بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔ موجودہ صورتحال میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینا اہمیت کا حامل ہے۔صدر شی نے امید ظاہر کی کہ اٹلی چین سے متعلق یورپی یونین کی آزاد اور مثبت پالیسی پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔میلونی نے کہا کہ چین ایشیا کا ایک اہم اور دنیا کا ایک بڑا ملک ہے۔اٹلی اقوام متحدہ اور جی ٹوئنٹی کے فریم ورک کے تحت چین کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے، تاکہ موجودہ مختلف ہنگامی چیلنجوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔
مقبول خبریں
سارے ادارے پی ٹی آئی لیڈرشپ اور ورکرز کو نشانہ بنا رہے ہیں،شبلی فراز
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ سارے ادارے پی ٹی آئی ورکرز اور لیڈر شپ...
پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں گے،...
ریاض(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کریں...
چینی خاتون اول کی فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ کیساتھ ملاقات
بیجنگ (این این آئی) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے فن لینڈ کے صدر کی اہلیہ سوزانا کے...
الٹی گنتی شروع ہوگئی،اسرائیل کی حزب اللہ کے نئے سربراہ کو قتل کی دھمکی
تل ابیب(این این آئی)حزب اللہ کی جانب سے اپنے سربراہ کی تعیناتی پر اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی آمیز لہجے میں کہاہے کہ یہ...
چین ، امریکہ کی جانب سے سائبر چوری کا سب سے بڑا شکار ہے،چینی...
بیجنگ(این این آئی) حال ہی میں کچھ مغربی میڈیا اور امریکی اور مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک بار پھر نام نہاد چینی جاسوسی...