اسلام آباد (این این آئی)نیب کے اعلیٰ حکام نے سابق چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کیخلاف اختیارات کا غلط استعمال کر نے کے الزام پر ہونے والی انکوائری ساڑھے تین سال کے بعد حقائق کی روشنی میں بند کردی ۔صدیق الفاروق پر یہ الزام تھا کہ انہوںنے وزیر اعظم محمد نواز شریف کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولپنڈی ،ڈیرہ اسماعیل ،جہلم ، حسن ابدال ، کراچی اور لاہور میں 30جائیدادوں کی لیز پر نیلامی کی ۔یہ حکم ڈی جی نیب لاہور کے دفتر سے جاری کی گئی چٹھی نمبرXQ/2079/NAB-L(9) 1میں صدیق الفاروق کو بتایاگیا ۔ڈی جی آفس لاہور میں صدیق الفاروق کو ساڑھے تین سال پہلے سات سوالوں پر مشتمل سوالنامہ جاری کیا تھا جس کا انہوںنے ثبوتوں کے ساتھ تحریری جواب دے دیا تھا۔یہ کیس حتمی انکوائری رپورٹ میں جمع کئے گئے حقائق اور ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد بند کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ صدیق الفاروق کوجب چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ لگایا تو متروکہ وقف املاک بورڈ بڑے خسارے میں مبتلا تھا یہاں تک کہ ملازمین کو تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا تھا لیکن انہوںنے اپنے دور میں مثالی اور منافع بخش ادارہ بنا دیا ۔
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...