ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کنگ خان کے ممبئی میں واقع گھر ”منت” کے باہر لگی نیم پلیٹ (نام کی تختی) سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ چمچماتی نیم پلیٹ کو ہیروں سے تیار کیا گیا ہے جس کے اوپر اداکار کے گھر کا نام ‘منت’ درج ہے۔منت کی نیم پلیٹ تقریباً 2 ماہ بعد تیار کرکے لگائی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر ہیروں سے بنائی گئی ہے۔اس سے قبل شاہ رخ کے گھر کی نیم پلیٹ براؤن رنگ کی تھی جو کہ سونے سے بنی تھی تاہم اب اسے ہیروں سے بنایا گیا ہے۔عالیشان بنگلے کی عالیشان نیم پلیٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر اس نیم پلیٹ کے بارے میں سوشل میڈیا پر خبر آئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اسے گوری خان نے ڈیزائن کیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...