اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ بحالی کے منصوبے کو بروقت حتمی شکل دینا مذاکرات کو جاری رکھنے اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی مالی مدد کیلئے اہم ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے، ملک میں افراط زر اس وقت دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی تیزی سے کمی آرہی ہے۔دوسری جانب پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پروگرام شروع کیا تھا، جس کی نویں قسط تاحال موصول نہیں ہوسکی۔اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے بتایا کہ بحالی کے منصوبے کو بروقت حتمی شکل دینا مذاکرات کو جاری رکھنے اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے ملنے والی مالی مدد کے لیے اہم ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا عملہ پاکستانی حکام کے ساتھ انسانی امداد کو پہلی ترجیح بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت کر رہا ہے جبکہ معیشت کو سنبھالنے اور مالی استحکام کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے ایک ہزار 700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا، وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 10 سے 40 ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔وزیر خزانہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے 9ویں جائزہ پروگرام کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پر مصروفیت کو تیزی سے مکمل کرلیا ہے، لیکن اس کی تکمیل کا جائزہ لینے کی تاریخ کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔آئی ایم ایف سے ملنے والے فنڈز پاکستانی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں کیوںکہ پاکستان کو اس وقت بین الاقوامی منڈیوں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے مثبت ریٹنگ کے حصول کے لیے بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور معاشی امداد کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اگلے ماہ کے اوائل میں ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے تک 7 ارب 9 کروڑ ڈالر تھے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...