اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی دھرنا ، اسلام آباد کو اہم مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔فیصلہ آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں کیا گیا ۔جمعرات کی شام سے فیض آباد، کورال چوک، اور چھبیس نمبر چونگی سے داخلی راستے بند کر نے کا فیصلہ کیاگیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر بیس ہزار نفری لگائی جائے گی ، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے ۔ سہیل اختر چٹھہ نے کہاکہ فیض آباد کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کردیا جائے گا ، بارہ کہو اور آزاد کشمیر سے آنے والوں کیلئے راول ڈیم چوک سے ترامڑی کیلئے راستہ کھلا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کنٹینرز لگانے کیلئے تمام ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...