اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تقرری کے بارے میں اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اہم تقرری کا فیصلہ دبائو کے باوجود میرٹ پر کیا ہے اور سنیارٹی کے اصول کومد نظر رکھ کر فیصلہ کیا ، سنیارٹی کا اصول اداروں کو مضبوط بناتا ہے،سنیارٹی کے اصول پر فیصلہ ادارے کی مضبوطی کے ساتھ ملک میں استحکام باعث بنے گا ۔ انہوںنے یہ بات نجی ٹی وی کے ایک سینئر اینکر سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے سینئر اینکر نے وزیراعظم شہباز شریف کے ٹیلیفون پر انہیں جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا جس پروزیراعظم نے جواباً سینئر صحافی کو ٹیلیفون کرتے ہوئے مختصر بات چیت کی اور کہاکہ اہم تقرری کا فیصلہ دبائو کے باوجود میرٹ پر کیا اور سنیارٹی کے اصول کو مد نظر رکھا ، سنیارٹی کا اصول اداورں کو مضبوط بناتا ہے ۔ ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے قومی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہوں اور اس کیلئے کوششیں کررہاہوں ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے ،ملک میں کسی انتشار اور افراتفری کی گنجائش نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ معاملات آگے چلیں گے معیشت مضبوط ہوگی۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...