اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفاقی وز یر برائے تخفیف غربت اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کو سوشلسٹ انٹر نیشنل ویمن کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک خطے سے سوشلسٹ انٹر نیشنل ویمن کی نائب صدر منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے۔ ایشیا پیسفک خطے کی سوشلسٹ انٹر نیشنل ویمن کی نائب صدر کے انتخاب میں کامیابی شازیہ مری کی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شازیہ مری بطور نائب صدر سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن خطے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور خدمات سر انجام دیں گی۔سپیکر نے بطور نائب صدر سوشلسٹ انٹرنیشنل ویمن شازیہ مری کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کے بعد پاک بھارت مشیران قومی سلامتی میں رابطے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی و بھارتی نیشنل...
سپریم کورٹ کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، معصوم شہدا کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے...
قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے گا، وزیراطلاعات عطاء...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قوم یقین رکھے بھارت کو منہ توڑ جواب ضرور دیا جائے...
راولپنڈی میں ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس...
بھارت نے پھر کھلی جارحیت کی، تمام 12 ڈرونز گرادئیے، ایک شہری شہید، 4...
راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب...