راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے۔ٹوئٹر پر شیخ رشید نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کادن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، آج انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دباؤ میں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...