ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نیانکشاف کیا ہے کہ وہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی محبت میں مبتلا تھے۔ورون دھون نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ٹینس اسٹار کے ساتھ ایک شوٹ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ میں مکل آنند کی ٹیم میڈ پروڈکشن کے ساتھ ایک اشتہار کے لیے کام کر رہا تھا اور ثانیہ مرزا بھی اس اشتہار کا حصّہ تھیں۔اداکار نے بتایا کہ اس اشتہار کے لیے ہمیں 300 جوتے لینے تھے تو میں لنکنگ روڈ پر گیا اور 300 جوتے کرائے پر لیے اور میں اس وقت ثانیہ مرزا کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ثانیہ مرزا نے مجھ سے ایک سیب مانگا اور مجھے ان کے لیے سیب مل بھی گیا۔ورون دھون نے بتایا کہ میں وہ سیب لے کر آیا اور ان کی والدہ کو دے رہا تھا، جیسے ہی میں نے کہا آنٹی یہ سیب لے لیں تو وہ سمجھیں کہ میرے ساتھ شاید کوئی ذہنی مسئلہ ہے، اس سے پہلے کہ میں آنٹی کی بات کا جواب دیتا ثانیہ مرزا خود وہاں پہنچ گئیں اور کہنے لگیں کہ یہ سیب لانے کو میں نے کہا تھا۔ورون دھون نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے جوتے اور سیب لانے کے لیے مجھے 5 ہزار روپے بھی دیے تھے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...