ممبئی(این این آئی) معروف بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر سنیل درشن نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کے گھر والے چاہتے تھے کہ کاجول شادی کے بعد فلموں میں کام چھوڑ دے۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فلم ساز سنیل درشن نے کاجول کے کیرئیر سے متعلق چند انکشافات کیے۔انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن کے گھر والے کاجول کے فلمی کیرئیر کے حق میں نہیں تھے اور یہ بات مجھے کاجول کی والدہ تنوجا آنٹی نے بتائی کیونکہ کاجول میری فلم میں کام کرنے والی تھی۔سنیل درشن نے بتایا کہ فلم جانور کی شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا جس میں کاجول نے کام کرنا تھا اور پھر ان دنوں کاجول کی شادی بھی قریب تھی، مجھے تنوجا آنٹی کا فون آیا اور انہوں نے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔فلم ساز نے بتایا کہ جب میں ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھے کہا تم جانتے ہو کاجول کی شادی ہونے والی ہے اور وہ لوگ (اجے کے گھر والے) نہیں چاہتے کہ کاجول اب کام کرے، اسی لیے تمہیں اس کو فلم سے نکالنا پڑے گا۔سنیل درشن نے کہا کہ میں نے جب یہ سنا تو کہا ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، میں ان کے اس فیصلے کی عزت کرتا ہوں، بعدازاں میں نے کاجول کی جگہ شلپا شیٹی کو فلم میں موقع دیا تھا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...