گوجرانوالہ(این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آ گئی ہے،عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا،یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہاکہ ہمارے خلاف دہشتگردی کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا،تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آ گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا، یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے۔ انہوںنے کہاکہ اتنی سکت بھی نہیں کہ اسلام آباد جاتے اور ریڈ زون میں داخل ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اسلام آباد میں اپنی ہی حکومت گرا کر واپس آ گئے۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہمارے استعفے لینے آئے تھے لیکن اپنے استعفے دے کر آ گئے،پنجاب سے متعلق ہم حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ اجلاس کے بعد ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کرنا اتنا آسان نہیں، یہ سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں،وفاق نے بھی فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں گئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...