کراچی (این این آئی) گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کوحلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں ، بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کوحلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں ہونی چاہیئں۔گورنرسندھ نے کہا کہ حلقہ بندیاں ایم کیو ایم،پی پی میں مذاکرات اور معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ ہیں گورنر کا حلف اٹھانے سے پہلے حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا تھا، جو متنازع اور انصاف پرمبنی نہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ حلقہ بندیوں پرمتحدہ اور پی پی مذاکرات کررہی ہیں جلد کوئی بات سامنے آجائے گی ، کوشش ہے تمام جماعتیں ایک پیج پر آکر بلدیاتی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل بنائیں۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو ایڈمنسٹریٹر شپ دینے سے انکار نہیں کیا ، ایڈمنسٹریٹر شپ اور ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے پی پی کی طرف سے رکاوٹ نہیں۔گورنرسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دوست راضی ہیں ، اس حوالے سے ایم کیو ایم کو کئی بار پیغام بھی پہنچایا ، یم کیو ایم چاہتی ہے کہ پہلے حلقہ بندیوں ، مالی اور انتظامی معاملات حل ہوں اسکے بعد ایڈمنسٹریٹر بھی لگ جائیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں انہیں ایک جگہ لانے کے لیے کام کررہا ہوں ، سب کو ایک جگہ آکر ایک پلیٹ فارم پر ملک اور صوبے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ فاروق ستار میرے دوست ہیں اور بھائی بھی، میری دلی خواہش ہے کہ وہ جلد پارٹی میں واپس آجائیں، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ملکر صوبے کی بھلائی کے لیے کام کریں۔گورنرسندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دی ہے ، سیاسی جماعتیں راستہ نکالیں ،اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں اور الیکشن کمیشن کو بھی آن بورڈ لیں۔
مقبول خبریں
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
نیویارک (این این آئی)ایسے وقت میں جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات، گہری ہوتی ہوئی جغرافیائی سیاسی دراڑوں اور کثیرالجہتی اداروں کی موثریت پر...
ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر...
سیئول (این این آئی)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔
پاکستان ٹیم جاپان کو...
ومبلڈن ٹینس کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
لندن (این این آئی)ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے افتتاحی روز گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 32 اعشاریہ 3 ڈگری تک پہنچ...
اسرائیل کے کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیں گے، ایران
تہران (این این آئی)ایرانی مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری مسلح افواج پہلے سے کہیں زیادہ تیار...