مانچسٹر (این این آئی)ایسوسی ایشن آف پاکستان لائرز برطانیہ کے سربراہ بیرسٹر امجد ملک نے اپنے چیمبر میں مانچسٹر کمیونٹی اور اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر چوہدری شاہد احمد کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا جس میں دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اورلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر گریٹر مانچسٹر میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کا ان اہم تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ بیرسٹر امجد ملک کے ظہرانے میں چوہدری شاہد احمد، سابق کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پرنس راجہ شیر اکبر ، اورنگ زیب خان ، نیلسن سے چوہدری عبدالغفور گجر ، راجہ امتیاز احمد، راجہ ظفر راٹھور، عتیق پیرزادہ، وسیم چوہدری، چوہدری شکور غفور، قاسم احمد، مبین جاوید اور ارحم رفیق نے خصوصی شرکت کی۔نیلسن سے چوہدری عبدالغفور نے وزیراعظم کے اس فیصلے پر ان کو داد دی۔ مانچسٹر سے راجہ امتیاز نے فیصلے کو سراہا اور اوورسیز کے معاملات پر توجہ دلانے کی بابت توجہ دلائی۔بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت جب بھی آئی ہے اس نے تارکین وطن کی خدمت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ہمارے ملک کے سفیر ہیں انکی جتنی بھی خدمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم اور سیاسی لیڈرشپ نے جسطرح اہم فوجی تعیناتیوں میں عزم صبر اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے ،ایسے ہی تمام ملکی معاملات حل ہوتے جائیں گے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں اس معاملہ فہمی پر مبارکباد کی مستحق ہیں۔ تحریک انصاف کیلئے پارلیمان کا فورم موجود ہے اگر وہ اس سے بھاگ بھی جائیں تب بھی ووٹ کو عزت دینے میں ہی ملکی فلاح استحکام اور آئین کی بالادستی پنہاں ہے۔ ہم آرمی چیف کی تعیناتی پر انکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فوج کو سیاست سے الگ رکھنا اور معیشت کو سنبھالا دینے میں فوج کا مالیتی نظم و ضبط میں حصہ ڈالنے چیف آف آرمی سٹاف کے متوقع چیلنجز ہوں گے۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اب جبکہ سوشل میڈیا پر برپا انقلاب قابو میں آرہا ہے ، اہم تعیناتیوں کے بعد ادارے کو خود ہی غور و غوض کرنے کا موقعہ دینا چاہیے اور عدالتی اور دوران ڈیوٹی فوجی افسران کے خلاف قیاس آرائی اور تنقید سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اصل تبدیلی کی طرف گامزن ہے اسکی قیادت اور عوام اچھے فیصلے کرنے کی طاقت رکھتی ہے انشااللہ۔چوہدری شاہد احمد نے اس عزت افزائی پر میزبان کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...