لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عام عوام کے لیے شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں،کیا دستور کا آرٹیکل 14 امتیازی طور پر محض اعلی و طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہے گا؟۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ دستور کا آرٹیکل 14شرفِ انسانی کو قابلِ حرمت قرار دیتا ہے، چنانچہ سپریم کورٹ کے معزز ججز سے میرا سوال ہے کہ آیا دستور کے اس آرٹیکل کا اطلاق محض ریاست کے طاقتور حکام تک ہی محدود ہے کیونکہ باقی سب کیلئے تو شرفِ انسانی جیسے بنیادی حق کو بھی تحفظ حاصل نہیں؟۔انہوںنے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا،انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انکی اہلیہ کو ایک نازیبا(غیرقانونی)ویڈیو بھجوا کر ان کی تذلیل کی گئی۔ہفتوں تک وہ سپریم کورٹ سے حصولِ انصاف کے منتظر رہے مگر انکی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔جب قابلِ فہم غصیاور مایوسی کے عالم میں وہ ان زیادتیوں پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور ملک بھر میں ان کیخلاف کم و بیش 15پرچے کاٹ دیئے جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اپنے معزز ججز سے میں پھر سے پوچھتا ہوں کہ اس سب میں انصاف کدھر ہے؟ ،کیا دستور کا آرٹیکل 14 امتیازی طور پر محض اعلی و طاقتور ریاستی حکام کیلئے ہی قابلِ اطلاق رہے گا؟۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...