ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پر اگر کوئی ویڈیو وائرل ہو جائے تو سرحد پار بھی اس کے خوب چرچے ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ ‘میرا دل یہ پکارے’ پر ڈانس کرنے والی کراچی کی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہورہا ہے۔کراچی کی ‘پاوری گرل’ دنانیر کے بعد اب ‘میرا دل یہ پکارے گرل’ عائشہ نے بھی بالی ووڈ اسٹارز کو اپنی ویڈیو سے متاثر کر دیا ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کراچی کی عائشہ سے متاثر ہوکر ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک عام لڑکی ہونے کے باوجود پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگئی ہے اور اس کی ویڈیو کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...