کراچی(این این آئی) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ”مورے سیاں ملا کے موسے نیناں” گانے پر ناویجین ڈانس گروپ کے ساتھ رقص کا مظاہرہ کیا ہے۔ناروے کے معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ رقص کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر ویڈیو میں ماہرہ خان نے سیمی کلاسیکل گیت ”مورے سیاں ملا کے موسے نیناں” پر رقص پیش کیا اور کوئیک اسٹائل کے ارکان نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ماہرہ خان کے ساتھ شیئر کی کی گئی ویڈیو میں کوئیک اسٹائل گروپ نے مداحوں سے سوال بھی پوچھا کہ کس کا رقص زیادہ اچھا ہے۔سوشل میڈیا پر جہاں ماہرہ خان کے مداحوں نے رقص کی تعریف کی وہیں متعدد صارفین نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے واضح رہے کہ ناروے کا معروف ڈانس گروپ کوئیک اسٹائل پاکستان کے دورے پر ہے، اپنے دورے کے دوران گروپ نے مختلف مقامات پر پرفارمنس دی اور وہ پاکستان کی معروف شوبز شخصیات سے بھی ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...