کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کوئٹہ میں بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیا ،دہشت گردی کی کاروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ۔دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ حملہ کیادہشت گردی کی کاروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے واقعہ میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کا شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے ۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...