کراچی (این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے، یہ صرف مذہبی لوگوں کا مسئلہ نہیں ہے، اس کے خلاف اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی۔جمعیت علما اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شرعی عدالت نے سود کیخلاف فیصلہ دیا ہے، جس پر عمل درآمد کیلئے وزیر اعظم سے بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب قومی اور اجتماعی طور پر محنت کرنا ہوگی، سود کا مسئلہ صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا ہے۔ہم ایسی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں اس سے نکلنا آسان کام نہیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ قراردادیں اور سیمینار میں کی جانے والی گفتگو حکومت کی رہنمائی کرئے گی۔انہوںنے کہا کہ ہماری معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، اسحاق ڈار جیسے ہی واپس آئے ڈالر گھبرا کر نیچے آگیا۔
مقبول خبریں
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے
کراچی( این این آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ...
بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی لیکن پاکستان ہندوستان ورلڈکپ کھیلنے آئیگا’ بھارتی اسپنر...
مبئی ( این این آئی) بھارتی اسپنر روی چندران ایشون نے پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023ء کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے...
آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
کینبرا ( این این آئی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔...
مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے’متحدہ علما کونسل
لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری...
کیمیکل انڈسٹری کے لیے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فوری اقدامات ہونے...
لاہور( این این آئی )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ کیمیکل سیکٹر میں ترقی کے مواقع اور ملک کی موجودہ معاشی...