کراچی (این این آئی)معروف عالمی دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے نفاذ کیلئے ملک میں مسلح جدوجہد جائز نہیں۔کراچی میں حرمت سود کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ سودی نظام کا خاتمہ ہو اور اس پر کام کیا جائے، حرمت سود سیمینار کا مقصد سودی نظام کا خاتمہ ہے۔ سود کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے متفقہ طور پر آواز بلند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ سود کے خاتمے کیلئے کوشش کریں۔ بلا سود بینکاری کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔ مسلمانوں کے مختلف مکتبہ فکر میں سود سے متعلق کوئی اختلاف نہیں۔ ایسا فورم وجود میں آنا چاہئے جس میں سلگتے مسائل پر متفق موقف پیش ہو۔انہوںنے کہا کہ شریعت کا نفاذ اہم ترین ہے لیکن مسلح جدوجہد کی ضرورت نہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...