کابل(این این آئی) افغانستان کی طالبان حکومت نے وائس آف امریکا سمیت دیگر چینلز پر پابندی عائد کردی۔وائس آف امریکا کے مطابق طالبان نے وی او اے ، ریڈیو آزادی اور ریڈیو فری یورپ کی نشریات پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کا موقف ہے کہ پابندی پروگراموں کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد لگائی گئی۔طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبد القہار بلخی نے بیان میں کہا کہ افغانستان میں پریس قوانین موجود ہیں اور جو نیٹ ورک بھی ان قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرے گا اس سے افغانستان میں رپورٹنگ اور نشریات کا حق واپس لے لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وی او اے اور ریڈیو آزادی ان قوانین کی پابندی کرنے اورپیشہ ورانہ انداز میں نشریات چلانے میں ناکام ہوگئے ہیں اس لیے انہیں بند کردیا گیا ہے۔